جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمحکمہ بورڈز و جامعات کی لاپرواہی سے دسویں کی لاکھوں مارکس شیٹس...

محکمہ بورڈز و جامعات کی لاپرواہی سے دسویں کی لاکھوں مارکس شیٹس رک گئیں

کراچی : صوبائی نگراں حکومت کی عدم دلچسپی اور محکمہ بورڈز و جامعات کی لاپرواہی کے باعث کراچی کے میٹرک پاس طلبہ کی لاکھوں مارکس شیٹ روک دی گئی ہیں.

 

جنرل گروپ کے نتائج 25 اگست کو جب کہ سائنس کے نتائج 28 ستمبر کو جاری ہوئے تھے تاہم دو ماہ گزرنے کے باوجود جنرل گروپ کے 37 ہزار طلبہ کو اور سائنس گروپ کے ایک لاکھ 90 ہزار طلبہ کو ایک ماہ گزرنے کے باوجود مارکس شیٹ جاری نہیں ہو سکی ہیں ۔

 

جس کی وجہ سے طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ میٹرک بورڈ کراچی کے شعبہ امتحانات کے ایک افسر نے بتایا کہ محکمہ بورڈز میٹرک سائنس کے کچھ رول نمبرز میں نتائج کی مبینہ تبدیلی کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے ۔

 

محکمہ بورڈز و جامعات کی جانب سے قائم مقام ناظم امتحانات کو تحقیقات ململ ہوئے بغیر فارغ کر کے ایک نیا قائم مقام ناظم امتحانات تعینات کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ محکمہ بورڈز و جامعات کی تحقیقات سست ہونے کی وجہ سے مارکس شیٹ کی طباعت روک دی گئی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین