اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ تریناقرأ روضۃ الاطفال کے 800 سے زائد حفاظ کو نشانِ اقرأ عطا...

اقرأ روضۃ الاطفال کے 800 سے زائد حفاظ کو نشانِ اقرأ عطا کرنے کیلئے شاندار تقریب کا انعقاد

کراچی : اقرأ روضۃ الاطفال کے 800 سے زائد حفاظ طلباء و طالبات میں نشانِ اقرأ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔

کمسن بچوں کا قرآن کریم حفظ کرنا قرآن کریم کا اعجاز ہے اہتمام سے روزانہ تلاوت کرنا ہر مسلمان کے ذمے ہے صحابہ نے قرآن کا ادب کیا اس کی تلاوت کو حرز جان بنایا اور اس کی دعوت کو سارے عالم میں عام کیا ۔

ان خیالات کا اظہار پیر طریقت اقرأ روضہ الاطفال پاکستان کے صدر ڈاکٹر عبد السلام صاحب نے اقرأ روضۃ الاطفال ٹرسٹ کی سالانہ تقریب تقسیم نشان اقرأ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے مسئول اور جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے ناظم تعلیمات مولانا امداد اللہ نے بھی خطاب کیا ۔

مذید پڑھیں : جامعہ بنوری ٹائون : یوٹیوب پر چینل بنانا اور اس کی کمائی کا حکم ؟

انہوں نے حاضرین سے کہا کہ یہ تقریبات اقرأ روضۃ الاطفال کا ہی خاصہ ہیں ۔قرآن کریم کی تعلیم دلوانے سے بچے والدین کے دنیا میں بھی کام آتے ہیں اور آخرت میں بھی آئیں گے ۔

اقرأ روضۃ الاطفال کے ڈائریکٹر مفتی خالد محمود نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔اس تقریب میں جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم صاحب مفتی محمد بن جمیل، مولانا شبیر احمد خان ‛ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر مولانا محمد اعجاز مصطفی‛ جامعہ امام محمد کے مہتمم قاری فیض اللہ چترالی اور معاشرے کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی ۔

تقریب میں اقرأ روضۃ الاطفال ٹرسٹ سے حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والے 800 سے زائد بچوں اور بچیوں کو نشان اقرأ دیا گیا ۔ جب کہ اقرأ روضۃ الاطفال کے بچوں اور بچیوں نے ٹیبلو اور دیگر پروگرام پیش کیے ۔ اس پروگرام کو شروع سے آخر تک بچوں ہی نےپیش کیا۔

علاوہ ازیں بچیوں کا علیحدہ سے پروگرام بھی منعقد ہوا جس میں اہلیہ ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر رحمہ اللہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین