جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی جامعہ اردو : پچھلی تاریخوں میں تقرریاں اور تبادلے کیئے جانے...

وفاقی جامعہ اردو : پچھلی تاریخوں میں تقرریاں اور تبادلے کیئے جانے لگے

کراچی : وفاقی جامعہ اردو کے قائم مقام رجسٹرار نے بیک ڈیٹ میں تبادلے کرنا شروع کر دیئے ، محمد صدیق نے پچھلی تاریخوں نے ڈین کی رخصت پر سینئر کو نذر انداز کر کے دوسرے افسر کو قائم مقام ڈین مقرر دیا ہے ۔

 

نمائندہ ایجوکیشن نیوز کے مطابق وفاقی جامعہ اردو گزشتہ دو ہفتوں سے کوئی بھی وائس چانسلر موجود نہیں ہے ، جس کی وجہ سے یونیورسٹی مکمل طور پر قائم مقام رجسٹرار کی جانب سے چلائی جا رہی ہے اور یہ شکایات بھی سامنے آئی ہیں کہ قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق پچھلی تاریخوں میں شیخ الجامعہ کی منظوری کے نام پر تبادلے اور تعیناتیاں کر رہے ہیں ۔

 

قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق نے 30 اکتوبر کو ایک لیٹر جاری کر کے اسلام آباد کیمپس کے اسسٹنٹ رجسٹرار انجنیئر شفیق الرحمن کو عہدے سے ہٹانے کا لیٹر جاری کیا ۔ جس میں 23 اکتوبر کی تاریخ درج تھی ۔ جب کہ 23 اکتوبر کا خط 30 تاریخ کو اسلام آباد میں موصول ہونا مضحیکہ خیز ہے ۔

 

قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق کی جانب سے جاری کردہ اس مجاریہ میں ڈپٹی رجسٹرار شفیق االرحمن کو واپس ان کے اصل ڈیپارٹمنٹ بھیج دیا گیا ہے ، جب کہ ان کی جگہ کسی کو بھی ڈپٹی رجسٹرار کا چارج نہیں دیا گیا ہے ۔

 

اس کے علاوہ عبدالحق کیمپس میں ڈین آرٹس ڈاکٹر پروفیسر ضیا الدین کی رخصت کی وجہ سے کسی سینیئر کو ڈین مقرر کیا جانا تھا جس کی وجہ سے محمد صدیق نے عبدالحق کیمپس کی سینیئر ایسوسی ایٹ پروفسیر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ کو قائم مقام ڈین بنانے کے بجائے شعبہ نفسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کو انچارج کلیہ فنون بنا دیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو جاری ہونے والے مجاریہ 4179/2023 میں ہی شیخ الجامعہ کی منظوری سے رئیس کلیہ فنون کو 6 تا 27 اکتوبر تک کی رخصت منظوری دی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین