جمعرات, نومبر 21, 2024
صفحہ اولUncategorizedپنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ، طلبا و طالبات کیلئے ماسک لازمی...

پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ، طلبا و طالبات کیلئے ماسک لازمی قرار

انسداد سموگ اقدامات، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت کئی گھنٹے طویل اجلاس، حکومت اور ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔

ماہرین ماحولیات نے سموگ سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دی کہ اسکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند کرنے سے فرق نہیں پڑے گا، جس پر پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ایک ماہ کے لئے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں طلبا و طالبات کیلئے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا

 

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ طلبا و طالبات کی صحت کے لیے ماسک لازمی قرار دے دیا ، عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں، انہوں نے صوبائی وزراء کو کل سے سرکاری و نجی سکولوں کے وزٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین