پیر, ستمبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت...

جامعہ کراچی اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

صرف امپکٹ فیکٹر تک محدود اورمعاشرتی مسائل کے حل،معیشت کی بہتری سے عاری تحقیق بے سود ہے۔ڈاکٹر خالدعراقی

 

جامعہ کراچی اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے قائم مقام ڈاہریکٹر پروفیسرڈاکٹر طارق رحیم سومرونے دستخط کئے۔

معاہدے کا مقصدجامعات میں ہونے والی تحقیق،ایجادات اور تیارہونے والی مصنوعات کو فروغ دینا اورمارکیٹ کا حصہ بناناہے۔اس کے ساتھ ساتھ مشترکہ تعاون کے ذریعے پر کمرشلائزیشن اور انکیوبیشن سینٹرز کو تعاون فراہم کرناہے۔

 

اس موقع پر قائم مقام ڈاہریکٹر پروفیسرڈاکٹر طارق رحیم سومرونے کہا کہ دونوں جامعات کو ملکی اور صنعتوں کی ضروریات کو مد نظررکھتے ہوئے تحقیق،ایجادات اور مصنوعات تیارکرنے کے حوالے سے ایسے اقدام اُٹھانے چاہیئے جس کے دوررس نتائج مرتب ہوں اورہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کو چاہیئے کہ پی ایچ ڈی کے ایسے مقالوں کی معاونت اور حوصلہ افزائی کریں جو پاکستان کی معیشت اور دیگر مسائل کے حل میں کلیدی کرداراداکرسکیں۔

 

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ جو تحقیق معاشرتی مسائل کے حل اور معیشت کی بہتری سے عاری ہواور صرف امپیکٹ فیکٹر اور درجہ بندی کی حد تک محدودہوایسی تحقیق بے سود ہے۔ محققین کو صرف تحقیقی مقالوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے بجائے ایسی تحقیق کو فروغ دینا چاہیئے جو مارکیٹ اور صنعتوں کی ضروریات سے ہم آہنگ اور معاشرے کی بہتری کے لئے ہو۔

 

اس موقع پر ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدہ حورالعین اور ان کا عملہ جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر اطہر اخلاق اور ان عملہ بھی موجود تھا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین