جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ تریناساتذہ کے خلاف ضابطہ طرز عمل پر اظہار وجوہ کے نوٹس دیئے...

اساتذہ کے خلاف ضابطہ طرز عمل پر اظہار وجوہ کے نوٹس دیئے : ڈاکٹر ضیاء الدین

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں بعض اساتذہ کی جانب سے کچھ طلباء کو ورغلا کر اپنے سیاسی مقاصد کے لۓ استعمال کرنے کا عمل خلاف ضابطہ اور غیر اخلاقی ہے ۔ترجمان وفاقی اردو یونیورسٹی

وفاقی اردو یو نیورسٹی کی انتظامیہ سے طلباء کے والدین سمیت دیگر طلباء نے رجوع کرتے ہوئے ان اساتذہ کی جانب سے کیے جانے والے اس عمل سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور درخواست کرتے ہوئے اصل ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرنے کا پر زرو مطالبہ کیا ۔

جس پر قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین نے ان اساتذہ کے خلاف ضابطہ طرز عمل پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔

طلبإ کے والدین کا کہنا ہے کہ چند اساتذہ کا طلبإ کو اپنی سیاست چمکانے کے لٸے استعمال کرنا استاد کے اعلی مقام اور مقدس پیشے کے شایان شان نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی طلباء کو ورغلا کرانتظامیہ کے خلاف استعمال کیا جا چکا ہے۔ اور یونیورسٹی کے امن و امان کو بھی خراب کیا گیا ہے ۔ ایسا عمل طلبإ کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے جس سے اجتناب برتنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین