جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپرنسپلز کیلئے 2 روزہ ٹریننگ کے اختتام پر سیکرٹری کالجز کا خطاب

پرنسپلز کیلئے 2 روزہ ٹریننگ کے اختتام پر سیکرٹری کالجز کا خطاب

کراچی : سیکریٹری کالج ایجوکیشن صدف انیس شیخ نے کہا ہے کہ پروفیشنل ٹریننگ سے کالج پرنسپلز کی کارکردگی بھتر ہوگی، ڈی ڈی او ٹریننگ کے سوا پرنسپلز کی تقرری سے اچھے نتائج نہیں ملے ہیں ۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خزانہ کی جانب سے کالج ایجوکیشن کے پرنسپلز کے منعقدہ دو روزہ ٹریننگ کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ دو روزہ ٹریننگ میں پرنسپلز اور محکمہ کالج کے افسران کو فنانشل مینیجمینٹ اور پروجیکٹ مینیجمینٹ کی تربیت دی گئی۔

 

تقریب میں ڈائریکٹر اکنامک ریفارم یونٹ رحیم بخش میتلو، ریفارم کوآرڈینیٹر ای آر یو محکمہ خزانہ، محکمہ تعلیمات کالجز کے ایڈیشنل سیکرٹری مختیار احمد ملاح اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ صدف انیس شیخ نے کہا کہ محکمہ تعلیمات کالجز نے پروفیشنل تربیت کے منصوبہ بنایا ہے۔ آج کی ٹریننگ بھی اسی مقصد کے لئے ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی او ٹریننگ کے بغیر پرنسپلز کی تقرری سے اچھے نتائج نہیں مل رہے۔ لہذا محکمہ تعلیمات کالجز نے تمام پرنسپلز کی پیشورانہ تربیت کا پروگرام بنایا ہے ۔ انہوں نے محکمہ خزانہ کے افسران کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمام پرنسپلز کے ٹریننگ کے لئے ضروری ہے کہ ماھوار دو بیچز میں ٹریننگ کا بندوبست ہو جائے تو قلیل مدت میں تمام پرنسپلز کی ٹریننگ ہو جائیگی ۔

 

انہوں نے پرنسپلز حضرات کو ہدایت کی کہ محکمہ کی جانب سے جاری انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت پر پوری توجہ دی جائے۔ ھر پرنسپل اپنا پاس ورڈ محفوظ رکھے اور کسی دوسرے شخص کو استعمال نہ کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرنسپلز ڈی ڈی او پاور کے حوالے سے کتب اور سرکاری دستاویزات کا ضرور مطالعہ کریں ۔ تقریب کے اختتام پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن اور دیگر افسران نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین