کراچی نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے فلسطین میں بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کو ٹیوشن فیس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ نے سیکرٹری یو اینڈ بی نور احمد سموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام سرکاری جامعات کو اپنی ہدایات جاری کریں کہ وہ فلسطینی طلباء کو ٹیوشن فیس اور ہاسٹل چارجز سے مستثنیٰ قرار دیں اور انہیں اسکالرشپ کی پیشکش کا بندوبست کریں۔
واضح رہے کہ مجموعی طور پر 48 فلسطینی طلباء میڈیکل و انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ محکمہ یو اینڈ بی نے تمام سرکاری جامعات کو وزیر اعلیٰ کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔