ٹنڈوجام سندھ زرعی یونیورسٹی اور چینی یونیورسٹی کے درمیاں زرعی پیداوار کے معیار بڑھانے پر اتفاق،
ماہرین اور طلبہ دونوں ممالک میں معاملات کے تبادلے اور تبادلے تحقیق پر مشترکہ کام کریں گے، بائیو ہیلتھ ایگریکلچر اوورسیز ڈیمونسٹریشن پارک کا بھی افتتاح کیا گیا،
تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور چینی جامعہ، نارتھ ویسٹ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ فاریسٹ کے درمیاں زرعی ترقی اور تحقیق کے حوالے سے مستقبل میں مختلف منصوبوں پر مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کیا ہے،
اس ضمن میں ایک اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کی، جبکہ نارتھ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ فاریسٹ کی جانب سے یائو لائی من اور ینگلنگ بائیو ہیلتھ ایگریکلچر انڈسٹری الائنس کی نائب سیکرٹری جنرل شائی سوکی، اور جبکہ سندھ زرعی یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے چیئرمین ڈاکٹر شاھنوار مری اورپاکستان سے تعلق رکھنے والے چین کی نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فارسٹ یونیورسٹی (این ڈبلیو اے ایف یو) میں پوسٹ ڈاکٹریٹ پی ایچ ڈی کے طالب علم ڈاکٹر عبدالغفار شر نے بھی اجلاس میں شرکت کی،
وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ دونوں جامعات میں گندم، چاول، مکئی، باجرے، سبزیوں اور دیگر فصلوں کے معیار اور پیداوار میں اضافے پر مشترکہ تحقعق سے ملکی زراعت کو فائدہ ہوگا،
جبکہ ہمارے یونیورسٹی کی جامعہ کے ماہرین اور طلبہ کو چینی تدریسی اور تحقیقی اداروں تک رسائی حاصل ہوگی، جبکہ تدریسی معلومات میں تبادلہ ہوگا، چینی ماہر یائو لائی من نے کہا سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی کے فارمز میں بائیو ہیلتھ ایگریکلچر اوورسیز ڈیمونسٹریشن پارک کے تجرباتی نمائشی مراکز قائم کریں کے تاکہ اعلیٰ معیار کی گندم اور سبزیوں کی اقسام کی جانچ اور نمائش کی جاسکے،
چینی ماہر شائی سوکی نے کہا دونوں ادارے نمک سے بچنے والی اور اعلیٰ معیار کی فصل کی اقسام، نیز نینو بائیو ٹیکنالوجی اور کیچڑ کی بائیو ٹیکنالوجی پر مشترکہ تحقیقی کریں گےِ،
اس سے قبل چینی ماہرین نے سندھ زرعی یونیورسٹی کے شعبے پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کا بھی دورا کیا اور پرو وائیس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری سے بھی ملاقات کی، اور دو طرفہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا،
ڈاکٹر جان محمد مری نے کہا چینی ماہرین ہمارے ساتھ زرعی ترقی اور نئی ٹیکنالوجی میں معاونت کر رہے ہیں، اس سے ملک کی زرعی پیداوار اور معیار میں بھتری میں اضافہ ہوگا، اس موقع پر ڈاکٹر شاھنوار مری، ڈاکٹر عبدالغفار شر، ڈاکٹر شبانہ میمن نے بھی خطاب کیا، جبکہ تقریب کے دوران مختلف کلیات کے ڈین، اساتذۃ، ماہرین اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، دوران تقریب شیلڈز اور ثقافتی تحائف کا بھی تبادلی کیا

