جمعرات, نومبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی، ایک بار پھر جنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا گیا

جامعہ کراچی، ایک بار پھر جنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا گیا

کراچی : جامعہ کراچی میں اساتذہ کو درپیش مسائل، جامعہ میں بڑھتی ہوئی بدانتظامی اور بڑھتی ہوئی فیسوں پر طلبہ کے احتجاج سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ نے جنرل باڈی کا اجلاس بلانے کے لیے چالیس سے زائد اساتذہ نے تجویز (ریکوزیشن) صدر انجمن کو دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق  کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کی جنرل باڈی میٹنگ 6 نومبر بروز پیر دن 11 بجے رکھی گئی ہے۔ اس اجلاس کا ایجنڈا سنڈیکیٹ اجلاس منسوخی کے پس منظر میں گزشتہ جنرل باڈی کی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔

 

اپلائیڈ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کا کہنا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ایک بھرپور ڈسکشن اور متفقہ فیصلہ کیا جائے کیونکہ ہم مزید وعدے وعیدوں پر اکتفا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے تمام اساتذہ سے گزارش ہے کہ وہ جنرل باڈی اجلاس میں خود بھی شریک ہوں اور شعبہ کے دیگر اساتذہ کو بھی ساتھ لائیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین