Wednesday, March 11, 2026
صفحہ اولتازہ ترینکراچی: سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام سہ روزہ وکشاپ کا انعقاد

کراچی: سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام سہ روزہ وکشاپ کا انعقاد

کراچی: سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ٹریژری اور رسک مینجمنٹ پر سہ روزہ وکشاپ کا انعقاد

 

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اور ریاضی و سائنس کے تعاون سے ٹریژری اینڈ رسک مینجمنٹ کے موضوع پر سہ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس کے ٹرینراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اور NIBAF کے مینجرٹریننگ محمد راشد اقبال تھے۔

 

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز بینکر اور ٹرینر راشد اقبال نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ٹریژری مینجمنٹ کے تصورات و نظریات کے بارے میں طلباء کے فہم میں اضافہ کرنا او ر ایک مضبوط رسک مینجمنٹ اور اس کے فنکشن کو کنٹرول کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے Asset Liability Management اور Financial Derivative جیسے جدید موضوعات کومتعارف کرانا ہے۔ورکشاپ کا مقصد طلباء کو بیلنش شیٹ اور لیکویڈیٹی مینجمنٹ سے متعلق ٹریژری فنکشن کے تجزیہ سمیت ایکویٹی اور بانڈ مارکیٹ کے ڈھانچے اور آپریشنز سے آگاہ کرنا ہے۔

 

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسیدیونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن یا اکاؤنٹنگ اور فنانس میں بیچلر کی ڈگری لینے کے بعد طلباء زیادہ تر بینک کی ملازمت کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ فنانشل مارکیٹ اور دیگر ٹریژری کے شعبوں سے پوری طرح باخبر نہیں ہوتے۔انہیں آگاہ کرنے کے لیے اور ٹریژری اور رسک مینجمنٹ کے بنیادی اصولوں کے علم سے آراستہ کرنے کے لیے اس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ طلباء کو ضروری معلومات فراہم کی جاسکے تاکہ وہ اپنے کیریئر کا درست انتخاب کرسکیں اور ان کے سامنے مختلف آپشنز موجود ہوں۔

 

فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے کہا کہ کامیاب رسک مینجمنٹ میں ٹریژری پروفیشنلز ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ وہ اس بات کا اندازہ لگانے کی اہلیت رکھتے ہیں کہ کاروبار میں مالی وسائل کو کس طرح بہترین طریقے سے بروئے کار لایا جاسکتا ہے اور دیگر شعبوں اور اداروں کواس بات کا مشورہ بھی دے سکتے ہیں کہ مالی رسک کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

 

شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین ڈاکٹر عماد الحق نے کہاکہ ورکشاپ ہمارے طلباء کو اپنی عملی زندگی میں ترقی کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے، ان میں اعتماد پیدا کرے اور انہیں بااختیار بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

 

قبل ازیں خیرمقدمی کلمات میں شعبہ ریاضی اور سائنسز کی چیرپرسن ڈاکٹر عاصمہ ظفر نے فیکلٹی اور طلباء کے فائدے کے لیے تربیت کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ٹریننگ فیکلٹی اور عملے کو اپنے علم اور مہارت بڑھانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔شعبہ ریاضی کی فوزیہ اقبال نے پروگرام کو منظم انداز میں آرگنائز کیا۔

 

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین