کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی ، شعبہ حیاتی کیمیاء اور شعبہ کیمیاء کے اشتراک سے لیکچر پروگرام بعنوان (Biological Chemistry of Success and Failure)’’ کامیابی اور نا کامی کی حیاتی کیمسٹری ‘‘ کا انعقاد ہوا ۔
جس میں کامیابی کو کن طریقوں اور طرز عمل سے انسانی شعور و آگاہی کو استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کیا جا سکتا ہے ۔ مقررین ڈاکٹر حنا مدثر اور اسپیکر فہیم احمد خان نے دماغی جسم کی ذہانت کو مختلف زاویوں سے روشناس کروایا ۔
طلبا و طالبات میں سانس لینے اور جسمانی مشقیں کی اہمیت اور افادیت کے لئے مشقیں بھی اس پروگرام کا حصہ تھیں ۔ جن کو طلباء اور حاضرین نے بہت سراہا ۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا کہ مستقبل میں ایسے پروگرامز کو جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔ جس سے بچوں کو بہتر ماحول اور آگاہی حاصل ہو سکے ۔
اس پروگرام کی آرگنائزر ڈاکٹر حنا مدثر اور کوآرڈنیٹر ڈاکٹر عزیز الدین شیخ تھے جب کہ پروگرام میں ڈاکٹر محمد علی ویرسانی و دیگر شریک تھے ۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں میں سُوینئیر اور طلباء کو ساٹیفکٹ دئیے گئے ۔