جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینہائر ایجوکیشن کمیشن اور ICCBS کے درمیان معاہدہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ICCBS کے درمیان معاہدہ

کراچی : اعلیٰ تعلیمی کمیشن  ( ایچ ای سی ) پاکستان اور بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم ( آئی سی سی بی ایس ) جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس ٹیکنالوجی پارک اینڈ انکیوبیشن سینٹر کے درمیان ایک مفاہمت کے دستاویز (Document of Understanding) پر دستخط ہوئے ہیں، جس کا مقصد دونوں اداروں کے تحت انوویشن، اعلیٰ تعلیم اور سماجی مشغولیات کو فروغ دینا ہے۔ یہ دستاویز وزیرِ اعظم کے پروجیکٹ ”پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ“ سے متعلق ہے، یہ ایوارڈ دراصل ’پرائم منسٹر یوتھ پروگرام‘ کا ایک اقدام ہے ۔

 

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے پیر کی شام بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں مفاہمت کے دستاویزپر دستخط کیے جبکہ پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عبداللہ سومرو نے اپنے ادارے کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس تقریب میں پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ کی پروجیکٹ مینیجر سائرہ عندلیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمیونی کیشن شیزہ اعجاز اور بین الاقوامی مرکز کے کئی دیگر آفیشل نے شرکت کی ۔

 

پروجیکٹ ڈائریکٹرعبداللہ سومرو نے کہا کہ یہ پروگرام تعلیم کمیشن کے تحت چل رہا ہے جس کا مقصد 15 سے 30 تک کی عمرکے پاکستانی نوجوانوں کو یہ موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ اپنے اختراعی خیالات اور اُن خیالات کو کاروباری شکل دینے کے لیے تیکنکی اور مالی سہولت حاصل کر سکیں ۔

 

انھوں نے کہا اس ایوارڈ کے اجراء کے بنیادی مقاصد میں گلوبل انوویشن انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہو سکے، نوجوانوں میں کاروباری رجحان کو فروغ دینا اور خیالات کو ایک کامیاب کاروبار میں تبدیل کرنا شامل ہے، انھوں نے کہا اس اقدام سے پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حل میں بھی مدد ملے گی ۔

 

پروفیسر فرزانہ شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیمیائی، حیاتیاتی اور بائیو میڈیکل شعبہ جات میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی ترقی پذیر دنیا کا جدید آلات سے آراستہ نمایاں تحقیقی ادارہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس ٹیکنالوجی پارک اینڈ انکیوبیشن سینٹر جامعہ کراچی نوجوان اسٹارٹ اپس کے لیے پاکستا ن کی سب سے بڑے انکیوبیشن کی سہولیات میں سے ایک ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین