جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ NED کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے : ناظم اسلامی...

جامعہ NED کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے : ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی

کراچی : جامعہ این ای ڈی کی انتظامیہ فلسطین فنڈ جمع کرنے کی پاداش میں طلبہ کو جاری شوکاز نوٹس واپس لیئے جائیں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی بلال جمیل 

 

جامعہ این ای ڈی نے فلسطین متاثرین کے لیئے فنڈ جمع کرنے والے طلبہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ اس وقت کہ جب دنیا بھر میں فلسطین میں جاری بربریت کے خلاف اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے تمام لوگ ایک صفحہ پر موجود ہیں اس حال میں پاکستانی حکومت اور جامعہ این ای ڈی کی انتظامیہ اس مہم کو قدغن لگانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔

 

اس واقعہ پرناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی بلال جمیل کا کہنا تھا کہ اس قسم کے کسی بھی عمل کو مسترد کرتے ہیں اور اگر انتظامیہ کی جانب سے اس شوکاز نوٹس کو واپس نہیں لیا گیا تو شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں زبردست احتجاج ریکارڈ کرانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

 

کراچی کے طلبہ کے دل ہر لمحہ فلسطنی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ فلسطین کے کے لئے موجود بیانیہ اور مہم سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگی اور تمام تعلیمی اداروں میں یہ مہم جاری رہے گی۔ جمعیت کی اس مہم کا مقصد طلباء کو مسئلہ فلسطین سے آگہی فراہم کرنا ہے ۔

 

ان کی حمایت کے لیے طلباء کو تیار کرنا، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا اور ان کے لیے ہر ممکن امداد جمع کرنا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ اپنے مقصد اور اپنے ہدف سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی۔ ناظم کراچی نے مزید کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر اہل فلسطین کی حمایت کی اس مہم کو ناکام بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ ہم ہر فورم پر ایسی ہر حماقت کی بھرپور مخالفت کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین