ہفتہ, نومبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپرائیویٹ اسکول ون ونڈو آپریشن سے رجسٹریشن کروا سکیں گے

پرائیویٹ اسکول ون ونڈو آپریشن سے رجسٹریشن کروا سکیں گے

کراچی : پرائیویٹ اسکولز کسی غیر متعلقہ افراد یا ڈائریکٹوریٹ کے اسٹاف کے ذریعے فائل جمع نہ کرائیں : چئیرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی

 

ڈائریکٹوریٹ آفس میں ون ونڈو آپریشن موجود ہے پرائیویٹ اسکولز صرف دفتر میں ہی فائلز جمع کروائیں ، گزشتہ دو سال کی پابندی کے ختم ہونے کے بعد پرائویٹ اسکولز کی رجسٹریشن اور اس کی تجدید کے لیے چند ایجنٹ افراد اور مفاد پرست عناصر کے سرگرم ہونے اور ناجائز مطالبات اور غیر قانونی طریقے سے معاملات طے کرنے کی شکایات سے متعلق آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید سے ملاقات کی اور ان کو نجی تعلیمی اداروں کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

اس ملاقات میں طے پایا کہ ۔

1۔ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ میں پہلے سے موجود ون ونڈو آپریشن کو پرائیویٹ اسکولز کی سہولت کے لیے اور زیادہ بہتر کر دیا جائے گا۔

2۔ تمام پرائیویٹ اسکولز خود براہ راست ڈائریکٹوریٹ آفس میں اپنی فائلز جمع کروائیں۔

3۔ کسی ایجنٹ یا ڈائریکٹوریٹ کے اسٹاف ممبر کے ذریعے ہر گز جمع نہ کرائیں۔

4۔ یہ بات بھی طے پائی کہ ایجنٹ یا ڈائریکٹوریٹ کے اسٹاف سے ساز باز کرنے والے اسکولوں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

5۔ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں جنرل سیکرٹری آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ڈی ایم دانش بلوچ سے رابطہ کیا جائے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین