کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں تنخواہوں کے اجراء کے لئے اساتذہ اور معاون تدریسی عمال کا احتجاج جاری ہے ۔
کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے وفد نے بھی وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ و عمال کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کیئے گئے احتجاج میں اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی ہے ۔
جامعہ کراچی سے ڈاکٹر ذیشان اقبال، رکن ایگزیکٹو کونسل، ڈاکٹر فیضان نقوی، سیکریٹری ،ڈاکٹر صدف فاطمہ، رکن ایگزیکٹو کونسل کی احتجاج میں شرکت کی ہے ۔ اور فوری طور پر تنخواہیں جاری کرنے کے مطالبے کی حمایت کی ہے ۔