جمعہ, دسمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینفلسطین میں عام شہریوں بالخصوص طلبہ کی شہادتوں پر انٹر کالجیٹ طلبہ...

فلسطین میں عام شہریوں بالخصوص طلبہ کی شہادتوں پر انٹر کالجیٹ طلبہ کا قلم سے احتجاج

کراچی : بڑی طاقتیں غزہ کی تباہی کی ذمہ دار ہیں، جنگ کو روکا جائے۔ منور عباس

 

سندھ پروفیسز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام غزہ کی تباہی کے حوالے سے انٹر کالجیٹ پوسٹر کمپٹیشن کا انعقاد رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہومکنامکس میں انعقاد ہوا۔ اس مقابلے میں کراچی بھر سے سو سے زائد طلبہ نے تصویری پوسٹر پیش کیے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاٸریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر سلیمان سیال صاحب تھے ۔

 

جبکہ مختلف کالجز کے پرنسپلز، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، پروفیسر سلیمان سیال، پروفیسر عصمت جہاں، پروفیسر رسول قاضی، پروفیسر عدیل خواجہ، پروفیسر شفق زہرہ، پروفیسر آصف منیر، پروفیسر حسن میر بحر و دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں طلبہ کے پوسٹر کو بہت سراہا کہ کس طرح طلبہ نے ، فلسطین میں عام شہریوں بالخصوص طلبہ کی شہادتوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی پر اپنے قلم سے احتجاج کیا ہے کراچی کے کالجز کے طلبہ نے ان کا درد محسوس کیا اور جس کا اظہار تصاویر  میں کیا ۔

 

مقررین نے مزید کہا کہ اسرائیل کی غاصب صہیونی ریاست کے غزہ کے اوپر ڈھائے جانے والے ظلم پر پوری دنیا کے عام انسان سراپا احتجاج ہیں مگر بڑی طاقتیں اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مقابلے کے آخرمیں اول ۔ دوٸم اور سوٸم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے علاوہ دو طلبہ کو خصوصی انعامی شیلڈ سے نوازا گیا۔ اور کمپیٹیشن میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو سرٹیفیکیٹ دیے گٸے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین