جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینڈاؤ یونیورسٹی . کے تحت MDCAT کا دوبارہ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں...

ڈاؤ یونیورسٹی . کے تحت MDCAT کا دوبارہ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں نے سوشل میڈیا کا رخ کر لیا

کراچی : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والوں نے خبر دار کر دیا .

کراچی : ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے ڈاؤ یونیورسٹی کے تحت MDCAT کا دوبارہ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں نے سوشل میڈیا کا رخ کر لیا ہے ۔ امیدواروں نے خبر دار کیا ہے کہ سندھ کے طلباء نے دل پہ پتھر رکھ کے ری کنڈکٹ کی تیاری تو کر لی ہے لیکن ابھی سے ہی ٹوئٹر پر #warningduhs کے نام سے ٹرینڈ چلا رہے ہیں ۔

ابھی سے ہی وارننگ دی جا رہی ہے کہ اگر ٹیسٹ میں ایک سوال بھی سلیبس سے باہر آیا تو کورٹ میں کیس کیا جائے گا ۔کیونکہ طلبہ پہلے ہی ڈاؤ یونیورسٹی کے ایم سی کیوز کو نصاب سے ہٹ کر شامل کرنے کی نشاندہی کر چکے ہیں ۔ ماضی کے پیپرز کو نصاب سے باہر دیکھ چکے ہیں ۔ اس وارننگ کا فائدہ یہ ہے کہ ابھی سے ہی وہ پیپر سہی کر لیں تو بہتر ہے ۔ ٹیسٹ ہو جانے کے بعد ہماری کوئی نہیں سنے گا ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین