جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولUncategorizedوفاقی سیکریٹری وزارت تعلیم کا تبادلہ شفاف انتخابات کے لیۓ ضروری ہے...

وفاقی سیکریٹری وزارت تعلیم کا تبادلہ شفاف انتخابات کے لیۓ ضروری ہے محفوظ النبی خان

کراچی : الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کی خلاف ورز ی سیکرٹری تعلیم کا فوری تبادلہ‘ الیکشن کے غیر جانبدارانہ انعقاد کیلئے ضروری ہے‘ محفو ظ النبی خان

 

وفاقی سیکریٹریوں کے تبادلے سے متعلق الیکشن کمیشن کی اہم ہدایات کی حکم عدولی کی جارہی ہے معروف سماجی و سیاسی رہنما اورپاکستان سوک سوسائٹی کے صدر، محفوظ النبی خان نے کہا کہ اگر وزارت تعلیم کے سربراہ جانبداری کامظاہرہ کریں تو وہ کسی سیاسی پارٹی یا امیدوار کو بآسانی ناجائز فائدہ پہنچاسکتے ہیں

 

اندیشہ ہے کہ موجودہ سیکریٹری وزارت تعلیم ان حربوں سے انتخابات کے دوران اثرو رسوخ کے ذریعے انتخابات کو جانبدارانہ‘ غیر منصفانہ اورعدم شفاف بناسکتے ہیں اور مفادات کے تحت کسی بھی پارٹی یا امیدوار کے نتائج کو تبدیل کروا سکتے ہیں ۔

 

معروف سماجی و سیاسی رہنما اورپاکستان سوک سوسائٹی کے صدرمحفوظ النبی خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (اسلام آباد) کی توجہ اپنی جانب سے ارسال کئے گئے ایک مراسلے کی جانب دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اس مراسلے کے ذریعے آپ کے علم میں لایاگیاتھا کہ وفاقی سیکریٹریوں کے تبادلے سے متعلق آپ کی اہم ہدایات کی حکم عدولی کی جارہی ہے ۔

 

اور ہم نے مزید نشاندہی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وفاقی سیکرٹری‘ وزارت تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ کے بعض اقدامات آزادانہ انتخابات کی راہ میں حائل ہوسکتے ہیں۔کیونکہ عام انتخابات کے مجموعی عمل اور بالخصوص پولنگ کیلئے(جامعات کالجز واسکول) کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو بڑے پیمانے پرتعینات کیاجاتاہے ۔

 

اگر وزارت تعلیم کے سربراہ جانبداری کامظاہرہ کریں تو وہ کسی سیاسی پارٹی یا امیدوار کو بآسانی ناجائز فائدہ پہنچاسکتے ہیں۔ اسلام آباد‘ کراچی ودیگر شہروں میں وفاقی جامعات وتعلیمی ادارے موجود ہیں جو وفاقی وزارت تعلیم کے ماتحت ہیں۔ ایسی صورتحال میں موجوہ وفاقی سیکرٹری تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ جن کو سابقہ حکومت نے تعینات کیاتھا‘ کی تعیناتی کاتسلسل اخلاقی ومنطقی طور پر مناسب نہیں ہے ۔

 

بلکہ یہ الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کی خلاف ورز ی ہے۔ہمارے سامنے ایسی خبریں بھی موجود ہیں جن میں موجودہ سیکرٹری‘ وفاقی وزارت تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ نے اخلاقی و قانونی حدود کو پامال کرتے ہوئے 20 سمبر 2023 کو جاری کردہ اپنے حکم نامے میں فیڈرل اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کو نہ صرف یونیورسٹی سنڈیکیٹ کااجلاس طلب کرنے سے روک دیا بلکہ ساتھ ہی انہیں یہ حکم بھی دیا کہ وہ سات یوم کی مختصر مدت میں وائس چانسلر‘ ٹریژر اور رجسٹرار کے دفاتر کو بمع ریکارڈ دفتری سازو سامان اسلام آباد منتقل کریں ۔

 

قوی اندیشہ ہے کہ موجودہ سیکریٹری وزارت تعلیم اس طرح کے حربوں کے ذریعے عام انتخابات کے دوران اپنے اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے انتخابات کو جانبدارانہ‘ غیر منصفانہ اورعدم شفاف بناسکتے ہیں اور مفادات کے تحت کسی بھی پارٹی یا امیدوار کے نتائج کو تبدیل کرواسکتے ہیں ۔ اب جبکہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا باضابطہ اعلان ہوچکاہے‘ سیکرٹری وزارت تعلیم کا فوری تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

سرکاری افسران کے تبادلوں کے ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی متذکرہ بالا ہدایت ان ہی خدشات کے سدباب کیلئے جاری کی گئی ہیں جن پر من وعن عمل درآمد انتخابات کوشفاف بنانے کاضامن اور اس کاانحراف انتخابات کومتنازعہ بنائے گا۔ آپ اس معاملے کی نزاکت کو بہتر سمجھتے ہیں اور امید ہے کہ اس ضمن میں ضروری احکامات جاری فرمائیں گے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین