اتوار, نومبر 10, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسرسید یونیورسٹی اور (DEPD) کے درمیان صوبہ سندھ میں معذور افراد ...

سرسید یونیورسٹی اور (DEPD) کے درمیان صوبہ سندھ میں معذور افراد کے لیے اہم معاہدہ

کراچی : سرسیدیونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی اور ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلٹیشن سینٹرز کے ریجنل ڈائریکٹر فرمان علی تنواری مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعدہاتھ ملارہے ہیں۔ سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین اور ایڈیشنل سیکریٹری غلام محی الدین آصف بھی پچھلی قطار میں موجود ہیں۔
  Regional Directorate of Special Education and Rehabilitation Centres،  کراچی ریجن، ڈپارٹمنٹ آف  ایمپاورمنٹ آف پرسنز وِد  ڈس ایبیلیٹز  Department of Empowerment of Persons with Disabilities (DEPD)، حکومت سندھ کے درمیان صوبہ سندھ میں معذور افراد کی مدد کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
سرسید یونیورسٹی اور ڈی ای پی ڈی کے درمیان یہ اہم معاہدہ سندھ میں معذور افراد کے لیے ایک اہم اور مثبت قدم ہے۔دونوں ادارے مل کر معذور افراد کی مدد کے لیے ٹیکنالوجی آلات تیار کرکے ،  اُن کی اور  ان کے خاندانوں کی زندگیوں  میں حقیقی تبدیلی لاسکتے ہیں۔یہ آلات بصارت سے محروم افراد کو عوامی مقامات پر راستہ ڈھونڈنے میں مدد کریں گے ۔
معاہدہ کا مقصد سندھ میں معذوروں کے نوکریوں پر اثرات کے حوالے سے تحقیقاتی جائزہ لینا ہے اور عملے کے لیے ایک تربیتی پروگرام بھی تیار کیا جائے گا کہ معذور طلباء کی کیسے مدد کی جائے ۔ دونوں ادارے ان معذور افراد کے لیے روزگار کے مواقع کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون کریں گے جنہوں نے تیکنکی پیشہ ورانہ تعلیم کے تربیتی پروگراموں کو مکمل کیا ہے ۔
ملازمتوں کے مواقع نکالنے اور سپورٹ پروگرام بنانے کے علاوہ معاہدے میں معذور افراد کی صلاحیتوں اور مہارتوں کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے ایمپلائرز کے ساتھ تعاون بھی شامل ہے ۔ معاہدے پر سرسید یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی اور  ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلٹیشن سینٹرز کی طرف سے ریجنل ڈائریکٹر فرمان علی تنواری  نے دستخط کئے۔
News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین