جمعرات, نومبر 21, 2024
صفحہ اولUncategorizedگڈاپ ٹاؤن کے پسماندہ علاقے میں ایک اچھا اسکول معیاری تعلیم کے...

گڈاپ ٹاؤن کے پسماندہ علاقے میں ایک اچھا اسکول معیاری تعلیم کے ساتھ مفت کتابیں

کراچی : فاؤنڈیشن اسسٹنٹ  اسکول کی شاندار افتتاحی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی میںنجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن عبدالکبیر قاضی اور ریئر ایڈمرل فواد امین بیگ چیف ایگزیکٹو افیسر معاون فاؤنڈیشن نے شرکت کی ۔

 

اس کے علاوہ سینیئر ایجوکیشن افیسر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میڈم حمیرہ اور پروجیکٹ کوارڈینیٹر معاون فاؤنڈیشن محمد کاشف کے علاوہ اہل علاقہ اور والدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر معاون فاؤنڈیشن کی طرف سے تمام بچوں میں مفت کتابوں کی تقسیم کی گئیی اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے بچوں میں ورک بک تقسیم کی گئی ۔

 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالکبیر قاضی مینجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے چیئرمین معاون فاؤنڈیشن ایڈمرل آصف سندیلہ اور معاون فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی اور دعا کی کہ یہ ادارہ ہمیشہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور معاون فاؤنڈیشن کے تعاون سے چلتا رہے ۔

 

چیف ایگزیکٹو افیسر معاون فاؤنڈیشن فواد امین بیگ صاحب نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا کہ جن کے تعاون سےادارہ اتنا اچھا کام کر رہا ہے تمام والدین نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور معاون فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی کوشش سے اس پسماندہ علاقے میں ایک اچھا سکول بنایا گیا ہے جہاں بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ مفت کتابیں فراہم کی جاتی ہیں ،  اہل علاقہ نے خصوصی درخواست کی کے ادارہ مڈل سے میٹرک تک کیا جائےاور بچے یونہی سلسلہ تعلیم بہتر اندازمیں جاری رکھ سکیں-

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین