جمعرات, نومبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی المنائی کی جانب سے مستحق طلبہ کیلئے اسکالر شپ کا...

جامعہ کراچی المنائی کی جانب سے مستحق طلبہ کیلئے اسکالر شپ کا اعلان

کراچی : جامعہ کراچی اورکراچی یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن ، ہیوسٹن ، ٹیکساس ، امریکہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے 

 

کراچی یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن ، ہیوسٹن ، ٹیکساس ، امریکہ اور جامعہ کراچی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی ۔ المنائی تنظیم کی جانب سے صدر اعظم اختر جبکہ جامعہ کراچی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے دستخط کئے ۔ معاہدے کے تحت المنائی تنظیم  نے جامعہ کراچی کے طلبہ کے لئے دس لاکھ روپے سالانہ کی اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے ۔

 

معاہدے کے مطابق تنظیم جامعہ کراچی کے مستحق طلبہ کو دو سمسٹر فیس کی برابر رقم بطور وظیفہ دے گی۔ طلبہ کا انتخاب جامعہ کراچی کی کمیٹی کرے گی ۔ بین الاقوامی تعلقات ، معاشیات ، نفسیات ، صحافت ، ماس کمیونیکیشن ، کیمسٹری ، شماریات ، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کے طلبہ ان وظائف کے اہل ہونگے۔

 

اس موقع پر جامعہ کراچی کے  وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی , نے کہا کہ المنائی تنظیم کی جانب سے اسکالرشپ کا اعلان انتہائی قابل تحسین عمل ہے ، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور عالمی سطح پر جامعہ کراچی کا نام روشن کر رہے ہیں ۔ یہ لوگ اتنا کامیاب ہونے کے باوجود بھی اپنی مادر علمی اور وطن عزیز کو نہیں بھولے ، اس جذبے کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے ۔

 

ہماری کوشش ہے کہ جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ جو دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں اور کامیابی کی داستانیں رقم کر رہے ہیں ، ان سے رابطہ کر کے  ایک فعال المنائی نیٹ ورک  ترتیب دیں ۔جامعہ کراچی اپنے فارغ التحصیل طلبہ کو نہیں بھولی اور ان کی مدد شامل رہے تو جامعہ کراچی کو کبھی مالی بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔ ہم جلد بین الاقوامی سطح پر جامعہ کراچی المنائی تنظیم کا کنونشن منعقد کررہے ہیں جس میں تمام ملکوں سے المنائی شریک ہونگے ۔

 

المنائی تنظیم کے صدر اعظم اختر نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج کامیاب ہیں تو اس میں ہماری مادر علمی جامعہ کراچی کا کلیدی کردار ہے اور اب ہمارا  فرض ہے کہ ہم جامعہ کراچی کو آگے بڑھائیں ۔ ہماری جانب سے مستحق طلبہ کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین