پیر, دسمبر 23, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن بطور چئیرمین اکیڈمک سرچ کمیٹی مستعفی

پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن بطور چئیرمین اکیڈمک سرچ کمیٹی مستعفی

پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے بطور چئیرمین اکیڈمک سرچ کمیٹی سے استعفی دے دیا۔

خیبر پختون خواہ جامعات ایکٹ شق 12(2) کے تحت وائس چانسلرز تعنیاتی کے لیے اکیڈمک سرچ کمیٹی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے نگران حکومت اور گورنر کی جامعات کے متعلق عدم دلچسپی 3 دفعہ انٹرویوز ملتوی ہونے سے دلبردسشتہ ہو کر استعفی دے دیا.

واضع رہے کہ ڈاکٹر عطاء الرحمن 10 سال تک چئیرمین ASC رہے اور متعدد نااہل، کرپٹ اور تعلیمی و اخلاقی پستی کا شکار من پسند افراد کو وائس چانسلرز مقرر کرنے کے حوالے سے خبروں کی شہ سرخیوں میں رہے.

اپنے استعفی میں 25-26 فروری 2023 ، پھر 22-23 مئی 2023 اور پھر 19-20 جولائی 2023 کو انٹرویوز ملتوی ہونے اور گورنر خیبر پختون خواہ کی تعلیم اور جامعات سے عدم دلچسپی کو بنیاد بناتے ہوئے انہوں نے بالآخر استعفیٰ بھجوا دیا. جبکہ اعلی حلقوں کے مطابق گورنر خیبر پختون خواہ ان کو آرڈیننس جاری کر کے عہدے سے ہٹانے کر نئی اکیڈمک سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی مکمل تیاری کر چکے تھے۔

جس کے لیے صوبائی محکمہ ہائر ایجوکیشن نے باقاعدہ سیکشن 12(2) کی زیلی شقوں (a , b, c, e ) کے تحت مخلتف پینل جن میں ہر شق کے مطابق سرفہرست بلترتیب پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ صادق سابق ریکٹر GIK ٹوپی، محمد اسلم بیگ پروفیسر ایمریٹس QAU، پروفیسر فدا یونس خٹک PAF-IAST ہری پور اور پروفیسر ڈاکٹر لطفِ اللہ کاکاخیل سابق وی سی کوہاٹ یونیورسٹی و دیگر کے ناموں کی حتمی منظوری کے لیے پروپوزل مرتب کر کے باقاعدہ منظوری کے لیے گورنر کو بھجوا دی ہے.

نئی ASC کی تشکیل ، کرپٹ افراد کی وائس چانسلرز تعنیاتیوں کی وجہ سے جامعات کی تباہ حال صورتحال کی وجہ سے حدف تنقید اور عہدے سے ہٹائے جانے کی اطلاعات کو بھی ڈاکٹر عطاء الرحمن کے استعفی کی وجوہات گردانا جا رہا ہے.

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین