محکمہ تعلیم گلگت بلتستان اسکولز ایجوکیشن اور آغا خان فاؤنڈیشن کے تعاون سے تعلیمی اسٹریٹجی گلگت بلتستان کے حوالہ سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔
اس میں صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان ضمیر عباس ، ڈائریکٹر جنرل سکولز ایجوکیشن گلگت بلتستان فیض اللہ خان لون ، محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز ایجوکیشن ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ایجوکیشن، اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔
کانفرنس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے گفت و شنید کے بعد ایجوکیشن حکمتِ عملی برائے گلگت بلتستان 2030 کی توسیع کر دی۔
صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے پالیسی کے عملدار کے لئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔نئی صوبائی وزیر نے کہا کہ ایجوکیشنل سٹریٹجی سے گلگت بلتستان میں حقیقی بنیادوں میں تعلیمی میں بہتری آئے گی۔حکومت کے عزم اور اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت گھر کے دہلیز پر حصول تعلیم کے مواقع فراہم کرنے ، بچوں کے صلاحیتوں کو نکھارنے اور وطن عزیز کے بہتر مستقبل کے لیے بچوں کی صحیح سمت میں رہنمائی کیلئے پالیسی وضع کر رہی ہے۔ بچوں میں مثبت سوچ پروان چڑھانے کیلئے انکی بہتر کونسلنگ اور انہیں جدیددور کے تقاضوں کے مطابق کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنا ناگزیر ہے۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاق اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نظام تعلیم میں بہتری کے لئے کام کریں گے ۔ اور معیاری تعلیم ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن گلگت ضمیر عباس نے کہا تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے سٹریٹجی کو عملی جامہ پہنانے کے عملی اقدامات کرنیگے۔ اور ایجوکیشن سٹریٹجی برائے گلگت بلتستان سے ہر ایک کو تعلیم کا برابر موقع ملے گا۔
ڈائریکٹر جنرل سکولز ایجوکیشن فیض اللہ خان لون نے کہا گلگت بلتستان ایجوکیشن سٹریٹجی کے کام کا آغاز 2007 میں شروع کیا اس کے ثمرات انا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا تعلیمی سٹریٹجی کے عملدرآمد سے بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول میسر ہوگا۔ اس کے علاوہ اساتذہ کی بھی پروفشنل ٹرینگ پہ بھی کام ہوگا۔ اور تمام اساتذہ کو ان کے سکلز اور تعلیمی قابلیت مطابق خدمات کا موقع دیا جائے گا۔
آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ ای سی ڈی شکور محمد آغا خان ڈولپمنٹ نیٹ ورک پاکستان نے کہا آغا خان ڈولپمنٹ نیٹ ورک پاکستان نے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر سٹریٹجی نے عملدرآمد نظر ثانی میں مدد فراہم کیا۔ انہوں نے سٹریٹجی کو ترتیب دینے کے لئے ماہر تعلیم ڈاکٹر اجلال حسین کی خدمات حاصل کیا۔
انہوں نظر ثانی سٹریٹجی مختلف مراحل کی وضاحت کی اور شرکا دوران گروپ ورک اپنے تجاویز لینے کی طریقہ کار کا بیان تاکہ گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کے باہمی مشاورت سے سٹریٹجی کو مکمل کرنے اور کو کے اپروول کے لئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو پیش کر دی۔ نے مزید کہا کہ آغا خان ڈولپمنٹ نیٹ ورک پاکستان ہم وقت گلگت بلتستان میں ایجوکیشن کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر نے کے لئے ہر وقت تیار پائینگے۔