جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپشاور: پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیر صدارت 132ویں گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ...

پشاور: پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیر صدارت 132ویں گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ میٹنگ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان () وائس چانسر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیر صدارت 132ویں گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ میٹنگ کا انعقاد پشاور میں کیا گیا۔

میٹنگ میں گومل یونیورسٹی کے تمام ممبران سمیت ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اسلام آباد’ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور(ایچ ای ڈی)’اسٹیبلشمنٹ سیکشن پشاور’فنانس سیکشن پشاور کے معزز ممبران موجود تھے جبکہ ایک ممبرآن لائن میٹنگ میں موجود تھے ۔

میٹنگ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف قانون دان پیر امجد علی شاہ ایڈوکیٹ کے انتقال پر تمام ممبران نے افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔

اس موقع پر ممبران نے مرحوم پیر امجد علی شاہ ایڈووکیٹ کے شعبہ قانون میں لازوال قربانیوں اورخدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔میٹنگ میں تمام ممبران نے گومل یونیورسٹی کے اہم امور پر تفصیلی روشنی ڈالی اور یونیورسٹی کے کئی اہم مسائل کے حل کیلئے سنڈیکیٹ کی بنائی گئی مختلف کمیٹیوں کو بھیجوادیا گیا اوران کمیٹیوں کو ہدایت کی وہ اپنی رپورٹ مقرر وقت میں سنڈیکیٹ کو جمع کروائیں ۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ بطوروائس چانسلر یونیورسٹی کے تمام مسائل سے بخوبی واقف ہوں اور ان تمام مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہوں کیونکہ یونیورسٹی کو اکیڈمکس میدان میں بہتری اور ترقی کے ساتھ ساتھ مالی خسارے سے نکالنا میری ترجیحات میں شامل ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین