کراچی ( ) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کے واحد میڈیکل و ڈینٹل کالج کے مالی کا نوٹس لے کر اس کی ماہانہ گرانٹ میں 4 کروڑ روپے کا اضافہ کردیا ہے۔
اس اضافے کے بعد یہ گرانٹ اب 3کروڑ سے 7کروڑ روپے ماہانہ ہوگئی ہے،جس پر عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔
کراچی میڈیکل و ڈینٹل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر نرگس انجم نے بدھ کو “جسارت ” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئر مرتضیٰ وہاب نے میئر منتخب ہونے کے محض ماہ بعد کالج کی گرانٹ میں 100فیصد اضافہ کرکے کراچی کے طالب علموں اور کراچی سے مخلص ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
ان کا تھا کہ یہ گرانٹ اس سے قبل 5 سال پہلے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا کے دور میں بڑھائی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی کالج کو4 کروڑ روپے ماہانہ کے خسارے کا سامنا ہے۔ کالج پرنسپل نے گرانٹ میں اضافہ کرنے پر میئر کراچی کا شکریہ ادا کیا ہے۔