اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر اور میرین ریفرنس کلکشن سینٹر میں ملازمین و ریسرچرز کو شو کاز نوٹس طرز کے خطوط جاری کیے جا رہے ہیں.
اکثر میں معاملہ کچھ یوں ہے کہ ڈائرکٹرز سے کسی کولیگ کی زبانی شکایت پر اگلے دن شکایت کرنے والے کو تحریری مراسلہ بھیجا جاتا ہے جس کا متن کچھ یوں ہوتا ہے کہ اپ نے فلاں کے خلاف زبانی شکایت کی اب تحریری ثبوت پیش کریں. یعنی شکایت زبانی تو تحریری جواب دیں.
جواب دیا بھی جائے تو پھر الٹا شکایت کرنے والے کو شوکاز دیا جاتا ہے کہ کیونکہ آپ کا جواب تسلی بخش نہیں تو اس لیے آپ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے.
مختصر یہ کہ زباں بندی کی جا رہی ہے، ڈرایا جا رہا ہے. ٹیچرز سوسائٹی و ملازمین و افسران کی ایسوسیشنز کو اس خوفزدہ کرنے والے ماحول کا نوٹس لینا چاہئیے اور حراساں ہونے والوں کے لیے آواز اٹھانی چاہئیے.