جمعرات, نومبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ تریناسلامیہ کالج کی بندش تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔ ملک اشتیاق

اسلامیہ کالج کی بندش تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔ ملک اشتیاق

کراچی ( ) اسلامیہ کالج کراچی کی ایک قدیم تعلیمی درسگاہ ہے، جہاں ہزاروں بچے تعلیمی منازل طے کرتے ہیں۔مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈیویژن سندھ حکومت کے اسلامیہ کالج بند کرنے کے اقدامات کی پرزور مذمت کرتی ہے۔

اگر درسگاہوں کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی تو ہمارا ایک ایک کارکن سڑکوں پر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس او کراچی ڈویژن کے ناظم ملک اشتیاق، معاون ناظم انعام الحق نے مسلم میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

 

مزید پڑھین: جامعہ الدراسات الاسلامیہ میں امام کعبہ حافظ عبدالرب بن فیض اللہ کی آمد

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی درسگاہوں سے اس ملک کے ہونہاروں کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔ حکومت درسگاہوں کی بحالی کے بجائے قدیم درسگاہیں ختم کررہی ہے جو کہ ملک کے مستقبل کے لئے نقصان دہ ہے۔

پاکستان کے مستقبل کو بہترین راہ میں گامزن کرنے کے لئے طلبہ کے مسائل کو حل کرنا لازم ہے۔ ایم ایس او ایسی ہر مذموم کوشش کے خلاف برسر پیکار رہے گی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین