کراچی : کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی طالبہ حافظہ عائشہ خالد نے مکمل فنڈڈ اسکالر شپ پر نیدرلینڈ کی یونیورسٹی سے ایم ایس پروگرام مکمل کر لیا ہے ۔ اسکالرشپ کے لئے 25 ممالک سے 45 طلبا و طالبات کو منتخب کیا گیا تھا ۔
کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی طالبہ حافظہ عائشہ خالد نے یورپی یونین کی دوسالہ فلی فنڈڈ اسکالرشپ حاصل کر کے نیدرلینڈ کے انسٹی ٹیوٹ فار واٹر ایجوکیشن آئی ایچ ای ڈیلف سے ڈیزاسٹر رسک میجنمنٹ میں ایم ایس پروگرام مکمل کر لیا ہے اور اب فن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی میں اسکالرشپ حاصل کر کے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کر رہی ہے ۔
واضح رہے کہ مذکورہ اسکالر شپ کے لئے 25 ممالک سے 45 طلبا و طالبات کو اسکالر شپ کے لئے منتخب کیا گیا جبکہ پاکستان سے صرف حافظہ عائشہ خالد مذکورہ اسکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔ حافظہ عائشہ خالد نہ صرف جامعہ کراچی بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے جو لائق تحسین اور قابل تقلید ہے ۔