جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ اتوار26 نومبر2023 ء کوصبح 11:00 بجے کلیہ فنون و سماجی علوم جامعہ کراچی کے شعبہ معاشیات اور شعبہ تاریخ میں منعقد ہوا۔ انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختراورسید شمعون حیدر نے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کا فریضہ انجام دیا۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عبدالوحید،رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر نوشین رضا، کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزرڈاکٹرسلمان زبیراورمیڈیکل آفیسر وممبرسنڈیکیٹ ڈاکٹر حسان اوج کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیااور داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔
ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں اور ان کے والدین کی رہنمائی کے لئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی خصوصی ہدایت پر(واچ اینڈوارڈ) کے عملے کو داخلی راستوں اور فیکلٹی کے اطراف تعینات کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ اور امیدواروں کے پورٹل پر07 دسمبر2023 ء تک اَپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔