کراچی ()جامعہ این ای ڈی اور یونائٹڈ نیشن آفس آف پروجیکٹ سروسز پاکستان کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار ” گھر: گرین ہاؤسنگ افورڈیبل، ریزیلینٹ اینڈ چیلنجز” کا انعقاد کیاگیا۔
پروگرام کی صدارت شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے کی۔ پروگرام میں استقبالیہ سے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد نے خطاب کیا جب کہ آرکیٹکٹ بابر ممتاز اور ڈاکٹر شعیب احمد نے گرین ہاؤسنگ سے متعلق طالب علموں میں آگہی فراہم کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گلوبل وارمنگ کے مدنظر گرین ہاؤسنگ کا تصور اس وقت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 96 فی صد مکانات کی تعمیر میں انجئنیرنگ کا استعمال ہی نہیں کیا جاتا، یعنی پاکستان کی بیشتر آبادی، کچی آبادی شمار کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی اور عوام کا خطِ غربت کے نیچے ہونا ہے اس کی بڑی وجوہ ہیں۔
انہوں نے زُور دیا کہ گلوبل وارمنگ کے پیشِ نظر تعمیرات کے لیے گرین بلڈنگ کوڈ کے اُصولوں کو مدنظر رکھا جاۓ تب ہی معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔ سمینار سے کنٹری مینیجر Brain Fawcett، چئیرمین سول انجئینرنگ ڈاکٹر عبدالجبار سانگی، ڈاکٹر فرخ عارف اور آرکیٹکٹ سعدیہ بانو نے خطاب کیا اور مقررین و حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔