ہفتہ, نومبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی ICCBS میں عالمی کانفرنس ، ڈائریکٹر کو نااہل ثابت کرانے...

جامعہ کراچی ICCBS میں عالمی کانفرنس ، ڈائریکٹر کو نااہل ثابت کرانے کی کوشش

کراچی : جامعہ کراچی کے ICCBS سینٹر میں عالمی کانفرنس کے شروع ہوتے ہی بعض اساتذہ رخصت پر چلے گئے ، رخصت ہر جانے کا مقصد عالمی  کانفرنس کو ناکام بنانا بھی ہے ۔ ڈاکٹر پروفیسر اقبال چوہدری کی بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کےخلاف تحقیقاتی رپورٹس کرنے والے یوٹیوب پروگرام ایجوکیشن نیوز کو وائی فائی پر HEJ میں بین کر دیا گیا ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ ( پی سی ایم ڈی ) میں مالیکیولر میڈیسن پر آٹھواں بین الاقوامی سمپوزیم پیر سے شروع ہو گیا ہے ۔ تاہم اس سمپوزیم کے شروع ہونے سے قبل ہی موجودہ ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر فرزانہ شاہین کو ناکام ثابت کرنے کیلئے سابق ڈائریکٹر کی لابی سرگرم ہو گئی تھی ۔ جس کی وجہ سے سینٹر کے بعض اساتذہ رخصت پر بھی چلے گئے ہیں ۔

 

اس کے علاوہ موجودہ ڈائریکٹر کو ناکام بنانے کیلئے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کے قریب سمجھے جانے والی پروفیسر ڈاکٹر عطیۃ الوہاب اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمیرہ جہاں نے بھی تین روز قبل ڈاکٹر پروفیسر فرزانہ شاہین کے ساتھ بدتمیری کی ہے ۔ فرزانہ شاہین نے ڈاکٹر اقبال چوہدری کے ری امبرسمنٹ کے بل کلیئر کرنے سے منع کر دیا تھا ۔ ڈاکٹر عطیۃ الوہاب کے پروجیکٹ میں غیر قانونی بھرتی پر انکار کر دیا تھا ۔جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی ہے اور ڈائریکٹر فرزانہ شاہین کو ناکام کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں ۔ جس کے بعد انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔

 

عالمی کانفرنس میں ایک بار پھر سابق ڈائریکٹر پروفیسر اقبال چوہدری نے ڈائریکٹر کو بائی پاس کرتے ہوئے خطبہ استقبالیہ بھی دیا اور خود کو مبہم انداز میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے پیش کیا ۔ جب کہ موجودہ کانفرنس کا شائع ہونے والے فلائر میں بھی پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کو ڈائریکٹر لکھا گیا ہے اور ان کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔

 

اس کے علاوہ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر پروفیسر اقبال چوہدری کی بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کےخلاف تحقیقاتی رپورٹس کرنے والے یوٹیوب پروگرام ایجوکیشن نیوز کو وائی فائی پر HEJ میں بین کر دیا گیا ہے ۔ مذکورہ سینٹر کے وائی فائی کے تحت یوٹیوب پر مذکورہ پروگرام نہیں چلتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین