بدھ, اکتوبر 30, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ گوادر: طلبہ کیجانب سے گوادر کے 50سے زائد نادار خاندانوں میں...

جامعہ گوادر: طلبہ کیجانب سے گوادر کے 50سے زائد نادار خاندانوں میں پانی فلٹر کی تقسیم

گوادر میں یونیورسٹی کے طلباء نے گوادر کے مقامی نادار خاندانوں کو صاف پینے کے پانی فراہم کرنے کے لئے پانی کے فلٹرز تقسیم کیے ہیں۔

گوادر میں صاف پینے کے پانی کے اہم مسئلے کا حل کرنے کے لئے، گوادر یونیورسٹی کے BS مینجمنٹ سائنسز اور کامرس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے گوادر شہر اور اس کے ارد گرد علاقوں میں غریب ماہی گیر اور محنت کش طبقات کو 50 سے زائد پانی صاف کرنے کے فلٹرز تقسیم کئے ۔

اس مہم کا اہم مقصد لوگوں میں شعور پیدا کرنا اور پینے کے صاف پانی کی اہمیت کو عوام میں اجاگر کرنا ہے۔ فلٹرز کی تقسیم کا یہ عمل مقامی اہل ثروت لوگوں اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے حاصل ہونے والی مالی معاونت کے ساتھ کی گئی ہے۔

گوادر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد، ڈین ڈاکٹر جان محمد، رجسٹرار دولت خان اور مینجمنٹ سائنسز کے چیئرمین فدا حسین نے طلباء کی ان کاوشوں اور اس طرح کی سماجی سرگرمیوں میں فعال انداز سے حصہ لینے پر ان کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی۔

دریں اثنا گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے بھی طلباء کو ان کی اس طرح کے سماجی سرگرمیوں پر تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات تعلیم کے علاوہ سماجی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور گوادر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اس ضمن میں اپنا اہم سماجی کردار بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین