ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسرسید یونیورسٹی : ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے کیمپ کا انعقاد

سرسید یونیورسٹی : ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے کیمپ کا انعقاد

کراچی: ٹریفک پولیس کراچی کے شعبہ ڈرائیونگ لائسنس نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پروٹوکول سیکشن کے باہمی اشتراک سے جامعہ کے طلباء و طالبات اور اسٹاف ممبرز کی سہولت کے لیے جامعہ میں ڈرائیونگ لائسنس کیمپ لگایاگیا جہاں اسٹوڈنٹس اور عملے کے ارکان کی ایک کثیر تعداد عارضی لائسنس بنوانے کے لیے کیمپ میں موجود تھی ۔ کیمپ میں پکّا لائسنس کی تجدید کروانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی ۔

ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا افتتاح سرسیدیونیورسٹی کے رجسٹرارکموڈور (ر) سید سرفراز علی ستارہ امتیاز (ملٹری) نے کیا اور جامعہ کے اعلیٰ عہدیداران کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرمہم کا آغاز کیا ۔ انہوں نے فوکل پرسن، سرسید یونیورسٹی کے پروٹوکول افسر نعمان احمد سمیت انسپکٹر سعید احمد اور ان کی ٹیم کی لگن اور کارکردگی کو بے حدسراہا ۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 2020 کے لیے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سڑکوں پر حادثات سے تقریباََ 28,170 افراد جان بحق ہوجاتے ہیں جو کہ مجموعی اموات کا1.93 فیصد ہے ۔ یہ شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ شعبہ ڈرائیونگ لائسنس، سندھ پولیس کا ایک اہم ترین ادارہ ہے جو ٹریفک کے قوانین کی پاسداری، گاڑی چلانے کے ضوابط و اخلاقیات کی پابندی اور روڈ سینس کی آگہی کو یقینی بنانے کے بعد لوگوں کو لائسنس جاری کرتا ہے ۔ ڈرائیونگ لائسنس، حادثات اور زخمی ہونے کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں کیونکہ ڈرائیونگ لائسنس اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ آپ ایک تربیت یافتہ ڈارئیور ہیں اور عوامی مقامات پرپوری ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کرسکتے ہیں ۔

رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ سڑکوں کے حادثات کو جرم تصور نہیں کیا جاتا جبکہ تفتیش کے بعد حادثات کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے ۔ گاڑیوں کے حفاظتی معیارات کے نفاذ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے کر سڑک کے حادثات کو کم کیا جاسکتا ہے ۔

اس موقع پرانسپکٹر سعید احمدنے کہا کہ سندھ پولیس کے شعبہ ڈرائیونگ لائسنس نے تعلیمی اداروں اور دیگر کاروباری مراکز کی درخواست پر ان اداروں میں جاکر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی مہم کا آغاز کیا اور اس سہولت سے طلباء و طالبات اور اداروں کے ملازمین بھرپور استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ڈرائیونگ لائسنس ایک اہم دستاویز ہے جو روڈ سیفٹی اور ٹریفک کے قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے اور جانچ کے مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد آپ کو روڈ پر گاڑی چلانے کا اختیار تفویض کرتی ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین