بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے یو آئی ٹی یورنیورسٹی میں کریئر فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ روزگار میلے میں 50 سے زائد بڑے کارپوریٹ اداروں اورملٹی نیشنل کمپنیوں نے شرکت کی جن میں انجینئرنگ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، کمپیوٹر سائینس، آئی ٹی، تعلیمی، فیشن، فائنانس، بینکنگ، ہیلتھ سیکٹر، اور سوشل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ادارے شامل ہیں ۔
کمپنیوں سے ایک سو پچاس نمائندوں نے طلبہ کے انٹرویوز لئے اور انٹرویو پاس کرنے والے طلبہ کو نوکری بھی آفر کیں۔ جاب فیئر کا مقصد جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ وطالبات کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنا کے ساتھ ساتھ زیرتعلیم طلبہ و طالبات کو انٹرنشپ کے مواقع فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
کریئر فیئر میں طلبہ و طالبات نے بھر پور جوش و جذبے سے شرکت کی اور کہا کہ یورنیورسٹی کی جانب سے ایسے مواقع فراہم کرنا ایک احسن اقدام ہے اس موقع پر وائس چانسلر یوآئ ٹی یورنیورسٹی ڈاکٹرجوہرعلی کا کہنا تھا کہ اکثر جامعات کے طلبہ کو نوکری کے لئے پریشان ہوتے دیکھا ہے۔
ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ ڈگری پروگرام کے دوران ہی طلبہ میں ایسا ہنر پیدا کر دیں کہ انہیں نوکری کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نا پڑے اور پریکٹیکل زندگی میں داخل ہوتے ہوئے اپنی صلاحتیوں کو منوانے کا موقع ملتا ہے۔