کراچی (اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کے تعلیمی بورڈ” کنز المدارس "نے پاکستان کے سالانہ امتحانات 2024ء کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سالانہ امتحانات کا آغاز 12فروری 2024ء سے ہوگا.
کنز المدارس بورڈ کے تحت اس سال پاکستان میں امتحان دینے والے امیدوار تقریبا 112001(ایک لاکھ بارہ کے قریب ہیں.
واضح رہے کہ پاکستان میں تجوید وقراء ت ، درس نظامی ،تخصصات اور کلیة الشریعہ کا امتحان دینے والے طلبہ و طالبات کی تعداد تقریباً 83357 ہے ، جبکہ ناظرة القرآن ، تحفیظ القرآن کا امتحان دینے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 19794ہے۔شارٹ کورسز جیسے امامت کورس اور فیضان شریعت کورس کا امتحان دینے والے طلبہ و طالبات کی تعداد تقریبا 8850ہوگی۔