کراچی (پ،ر) اسلامی جمعیت طلبہ اپنی سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے زونل تربیت گاہوں کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔بیک وقت شہر کراچی کے پانچ تعلیمی اداروں میں یہ پروگرامات منعقد کیے جائیں گے۔،جس میں شھر بھر سے بڑی تعداد میں طلبہ شریک ہونگے۔
اسلامی جمعیت طلبہ ہر سال اپنے کارکنان کے لیے ان تربیت گاہوں کا انعقاد کرتی ہے۔ ان پروگرامات کا مقصد طلبہ کو جمعیت کے نظریات سے روشناس کروانا ہے۔ یہ تربیت گاہیں دو روز تک جاری رہیں گی۔ رواں سال جمعیت نے اپنی تربیت گاہوں کو مسئلہ فلسطین اور حماس کی جدوجہدِ حریت سے منسوب کیا گیا۔ تربیت گاہوں میں نامور مقررین شرکاء سے مخاطب ہونگے۔
تربیت گاہوں کے مہمان خصوصی امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، معتمدِ عام اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اسد علی قریشی اور ناظم کراچی بلال جمیل ہونگے۔جب کہ دیگر مقررین بھی طلباء سے مخاطب ہوں گے۔
شہر کراچی کے کل 5 تنظیمی رہائشی زونز میں تربیت گاہ منعقد کی جائے۔
• زون وسطی کی تربیت گاہ جامعہ اردو گلشن کیمپس،
•زون شرقی کی تربیت گاہ سوئیڈش کالج(قائد آباد)،
• زون شمالی کی تربیت گاہ پریمئیر کالج(نارتھ ناظمِ آباد)،
•زون غربی کی تربیت گاہ جی سی ٹی کالج(سائٹ ایریا)،
• زون جنوبی کی تربیت گاہ ڈی جے سائنس کالج میں منعقد ہونگی۔
یہ دو روزہ تربیت گاہیں 9-10 دسمبر بروز ہفتہ اتوار منعقد ہوں گی۔