کراچی : الھدی انٹرنیشنل اسکول نے 6 دسمبر 2023 بروز بدھ کو بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں اپنے 5ویں سالانہ دن کا انعقاد کیا، جس میں کوفاؤنڈر و ڈائریکٹر جنرل سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد جلالدین شیخ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ جس کا موضوع تھا "تزکیہ نفس” ۔ حتمی مقصد قرآن مجید پر تدبر اور تفکر کے ساتھ غور کرنا تھا ۔
جہاں لفظ امید کا ذکر 40 مرتبہ ہوا ہے اور یہ سیکھنا تھا کہ دنیا بھر میں امت مسلمہ کو درپیش آزمائشوں اور ہنگاموں کے اس دور میں کیسے پُر امید رہنا ہے۔
تقریب کا واحد مقصد اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا اور طلباء میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے محبت کی خالص ترین شکل پیدا کرنا تھا۔ اس طرح انہیں اسلام کی حقیقی اور مستند روح میں 21ویں صدی کے لطیف ابلاغ اور دعوے کی مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے نتیجہ خیز، عقلمند، بہادر اور پرامن امتی بننے کی تربیت دی جائے۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 سندھ نے پروگرام کو سراہا اور نیک خواہشوں کا اظہار کیا،اور بتایا کہ ریسکیو 1122 کی طرف سے سکول کے طلباء کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے اور فرسٹ ریسپونڈر کے طور پر کام کرنے کے لیے تربیت فراہم کی جارہی ہے، بہت جلد یہ تربیت اس سکول کے طلباء کو بھی دی جائگی ۔