کراچی( )مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ایسے باکردار و باصلاحیت نوجوان تیار کرنا چاہتی ہے جو مستقبل میں سنت رسولﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نقش قدم پر چلیں اور انکی مبارک سیرت کو اپنا کر ملک کی بھاگ ڈور سنبھال سکیں۔
MSO پاکستان اپنے طلبہ برادری کے لیئے وقتاً فوقتاً تربیتی پروگرامز،نشستوں اورسیمینارز کاانعقادکرتی ہے اور ایسے مواقع فراہم کرتی ہے جس سے اُن کی صلاحیتوں کو اُجاگر کیا جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار MSO کراچی ڈویژن کے ناظم تربیتی امور عبد الرحمن حنفی،معاون ناظم اطلاعات سلمان ادریس نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے نوجوان میدان عمل میں ہوں جو کالج،یونیورسٹیز و مدارس کے طلبہ کو ایک ساتھ لے کر مقدس شخصیات بالخصوص صحابہ کرامؓ کے طرز پر ملک و ملت کے لیئے جد وجہد کریں۔
اسی سلسلہ میں آج بروز جمعرات کراچی کے 3 اضلاع (ضلع وسطی، ضلع کورنگی، ضلع جنوبی) کے زیر اہتمام علمی، فکری، نظریاتی عظیم الشان ”تقریری مقابلہ“ بعنوان ” اے ارضِ فلسطین تیری حرمت میں کٹ مریں گے ہم“ منعقد کررہی ہے، جس میں مدارس عربیہ کے طلبہ کے ساتھ ساتھ اسکول، کالجز یونیورسٹیز کے طلبہ اپنے فن خطابت کا جوہر دکھائیں گے، پروگرام میں MSO کے صوبائی، ڈویژنل ذمہ داران کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب بھی شرکت فرمائیں گے۔