Monday, December 8, 2025
صفحہ اولUncategorizedشیخ سید عبد الرحمن الکتانی 103 برس کی عمر میں انتقال کر...

شیخ سید عبد الرحمن الکتانی 103 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ایجوکیشن نیوز :  دنیا میں سب سے عالی سند حدیث رکھنے والے محدث شیخ سید عبد الرحمن الکتانی بن علامہ سید عبد الحئی الکتانی المالکی رحمة الله عليه وصال فرما گئے

آپ کو بلا واسطہ امام اہل سنت اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمہ اللہ (تلمیذ سید شاہ آل رسول مارہروی رحمہ اللہ و تلمیذ امام شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمہ اللہ) سے اجازت حدیث حاصل تھی ۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں پہلی بار علمائے کرام نے الغزالی یونیورسٹی کا چارٹر حاصل کر لیا

سنہ 1323ھ کو مکہ مکرمہ میں امام اہل سنت نے حافظ علامہ عبد الحئی الکتانی اور ان کی اولاد کو اجازت حدیث عطا فرمائی تھی اسی وجہ سے شیخ عبد الرحمن الکتانی امام اہل سنت سے براہ راست روایت کرتے تھے۔ اور وہ امام اہل سنت سے براہِ راست روایت کرنے والے آخری راوی بھی تھے ۔

عبدالرحمن الکتانی 1919 میں مراکشی عالم دین عبد الحی الکتانی کے گھر پیدا ہوئے تھے ۔ ان کے چچا ابو لفائد الکتانی بھی عالم دین ، شاعر اور سیاست دان تھے ۔ آپ کی ولادت صفر کے آخر میں 1338 ہجری کو مراکش کے شہر فیز میں ہوئی تھی ۔

انہوں نے اپنے والد سے ہی ابتدائی علم حاصل کیا تھا ۔ جن کا اپنا تعلیمی ادارہ تھا ، ان کے والد نے تعلیم و تربیت کی خود نگرانی کی تھی ، ان کے معروف اساتذہ میں ابو الشطاء السنھاجی، عبداللہ العلوی الفدائیلی، الحسین العراقی، احمد بن محمد العمرانی، عبدالرحمن ابن القرشی الامامی اور دیگر ممتاز علماء شامل تھے۔

عبدالرحمن الکتانی کا انتقال 12 جمادی الاول 1444ھ بمطابق 6 دسمبر 2022ء بروز منگل مراکش میں ہوا جن کی عمر 103 سال تھی ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین