ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر کے مطابق بی ایس سی(پاس) سال اول اور سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔
نتائج کے مطابق بی ایس سی سال اول کے امتحانات میں 107 طلبہ شریک ہوئے،67 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیاجبکہ 40 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 62.62 فیصدرہا۔
بی ایس سی سال دوئم وباہم کے امتحانات میں 816 طلبہ شریک ہوئے،93 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،298 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 48.04 فیصدرہا۔