کراچی : جامعہ کراچی کے اندر ICCBS کے 21 برس تک بلا شرکت غیرے ڈائریکٹر تعینات رہنے والے پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کو پانچویں بار بھی ڈائریکٹر بنائے جانے کے امکانات بڑھنے لگے ہیں ۔ جس اشتہار پر ڈاکٹر اقبال چوہدری کو بھرتی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے وہ اشتہار جاری کرنے والے بھی ڈاکٹر اقبال چوہدری خود ہی ہیں ۔
وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے 2019 اور 2023 کے سلیکشن بورڈ کرانے کی خصوصی اجازت حاصل کی ہے جس کی وجہ سے 2019 کے اشتہار اور 2023 میں ICCBS اور KIBGE کے ڈائریکٹرز کی بھرتی کے اشتہارات کی بھی منظوری حاصل کی گئی ہے ۔
2019 کے اشتہار پر بھرتی تو خوش آئند تصور کی جا رہی ہے تاہم 2023 کے اشتہار پر بھرتی کی اجازت لینے کا واحد مقصد ICCBS پر 21 برس تک ڈکٹیٹر کی طرز پر مسلط رہنے والے پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کو اب پانچویں بار بھی ڈائریکٹر بنانا ہے ۔
ڈاکٹر پروفیسر اقبال چوہدری 21 برس میں ICCBS میں کوئی ایسا قابل شخص تیار کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے پانچویں بار بھی انہیں ہی ڈائریکٹر بنایا جا رہا ہے ۔ جب کہ اس بھرتی کیلئے اشتہار بھی انہوں نے خود ہی جاری کرایا تھا جس پر انہوں نے اپنی CV کے بالکل عین مطابق میڈلز ‛ انعامات ‛ تجربہ اور 65 برس عمر کی انوکھی شرائط لکھی تھیں ۔
اس حوالے سے امیدواروں کو خطوط لکھے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ پہلے 28 تاریخ کو سلیکشن بورڈ ہونا تھا جبکہ اب 21 تاریخ کو سلیکشن بورڈ ہو گا کیونکہ باہر سے کسی نجی کمپنی کے ذریعے یونیورسٹی کا آڈٹ شروع کرنے اور سینیٹ ہونے سے قبل یہ یلیکشن بورڈ مکمل کرنا ہے ۔
افسوس
یہ سارا کھیل کپڑے والے عطا الرحماان کا ہے ورنہ اقبال چودھری کی اتنی اوقات، مکاری اور تعلقات نہیں۔۔۔سارا ڈبل گیم کرنے والا کپڑے والا ہی ہے۔۔۔