ہفتہ, دسمبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی میں انسداد کرپشن ویک کی تقریب کا انعقاد

گومل یونیورسٹی میں انسداد کرپشن ویک کی تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( ) گومل یونیورسٹی کے قائداعظم کیمپس میں انسداد بدعنوانی اور رشوت ستانی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ تھے جبکہ ان کے ہمراہ محکمہ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف الرحمن بلوچ سمیت قائداعظم کیمپس کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر اللہ نور سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ اداروں کے زوال کا سے بڑا سبب کرپشن ہے جس کیخلاف ہم سب کو سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہوگا اور پھر آگے بڑھنا ہوگا اور یہی اداروں کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی، خوشحالی اور اس کی سالمیت کا سبب بنے گا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کیونکہ ہمارا تعلق تعلیمی ادارے سے ہے اور اگر ہم بحیثیت استاد اپنے تعلیمی نظام کو بہتر کر دیں تو کل یہی نوجوان جو یہاں سے پڑھ کر کسی ادارے سے منسلک ہوں گے تو انہوں اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کاپتہ ہو گا اوراپنے حقوق کا پتہ ہو گا توہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے محکمہ اینٹی کرپشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے آج کی تقریب کا انعقاد ہوا کیونکہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے اداروں کو کرپشن جیسی لعنت سے پا ک کیا جا سکتا ہے ۔

 تقریب سے قائداعظم کیمپس کوارڈینیٹر قائداعظم کیمپس ڈاکٹر اللہ نور، محکمہ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف الرحمن بلوچ ،قائداعظم کیمپس میں جامع مسجد کے خطاب واجد الٰہی سمیت طلباء نے اپنے خطابات میں زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں منصفانہ تقسیم ہونی چاہئے کیونکہ اساتذہ کا کلاسوں کو نہ پڑھنا اور طلباء کا کلاسیں لینے کی بجائے وقت کو ضائع کرنا بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے اور ہمارا دین اسلام میں بھی واضح رہے کہ رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا دونوں غلط کام کررہے ہیں اور دون

وں جہنمی ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین