جمعہ, جولائی 5, 2024
صفحہ اولتازہ ترینۣجامعہ کراچی: ایک روزہ قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب 22دسمبرکو ہوگی

ۣجامعہ کراچی: ایک روزہ قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب 22دسمبرکو ہوگی

انسٹی ٹیوٹ آف کلینکل سائیکولوجی جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ایک روزہ قومی کانفرنس بعنوان: ”منشیات کے استعمال کی روک تھام اور علاج:تحقیق اورپریکٹس کے مابین فرق کو ختم کرنا“ کی افتتاحی تقریب بروزجمعہ 22 دسمبر2023 ء کو صبح 9:30 بجے ایچ ای جے جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت کریں گے جبکہ نگراں صوبائی وزیرِصحت و بہبودِآبادی ڈاکٹر سعدخالد نیازمہمان خصوصی ہوں گے۔

اس کے علاوہ دیگرمقررین میں چیئرمین سندھ ایچ ای سی پروفیسرڈاکٹر طارق رفیع،سابق سربراہ ریڈیولوجی،آنکولوجی اورسائبرنائف جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر پروفیسرڈاکٹر طارق محمود،سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ،معروف ماہرنفسیات پروفیسرڈاکٹر اقبال آفریدی،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر سید عطااللہ شاہ،فاٹایونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد جہانزیب خان ،بانی ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کلینکل سائیکولوجی جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹرفرخ ظہوراحمد،ضیاء الدین میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹر عمران بشیر چوہدری،اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹربریگیڈئیرعمرفاروق،رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم ودیگر شامل ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین