منگل, دسمبر 10, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکراچی: انٹر بورڈ کے تحت ضمنی  امتحانات 15  جنوری  2024ء سے ...

کراچی: انٹر بورڈ کے تحت ضمنی  امتحانات 15  جنوری  2024ء سے شروع ہونگے

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی  امتحانات برائے 2023ء بروز پیر  15  جنوری  2024ء سے شروع ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے ضمنی امتحانات بروز پیر15 جنوری 2024ء سے شروع ہورہے ہیں جو   بروز منگل  06  فروری  2024ء تک جاری رہیں گے۔

دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے یہ امتحانات دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز سہ پہر تین بجے سے پانچ بجے تک ہوں گے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین