منگل, جولائی 2, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمیٹرک بورڈ نے 2021کے (پکا) سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

میٹرک بورڈ نے 2021کے (پکا) سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک سائنس گروپ سالانہ امتحانات 2021کے (پکا) سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق طلباء و طالبات کے سرٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کئے جا رہے ہیں تمام طلباء و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے یا سینئر اساتذہ کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 23بلاک بی میں بھیج کر صبح9:30بجے سے سہ پہر 1بجے تک جبکہ جمعہ کوصبح9:30سے سہ پہر 12:00بجے تک سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 26دسمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ۔28دسمبر کو گلشن اقبال، لیاقت آباد، جمشید ٹاؤن اور 29دسمبر2023 کوگارڈن، صدر، لیاری ٹاؤن،کیماڑی، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، لانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی، ملیر، بن قاسم اور گڈاپ کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت طلباء وطالبات سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔ یاد رہے کہ بورڈ کے قواعد کے مطابق سرٹیفکیٹ کی جاری کردہ تاریخ کے چھ ماہ گزرنے کے بعد بورڈ آفس سے لیٹ فیس کے ساتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین