کراچی : شیخ الجامعہ کے ایما پر بغیر نام کے جاری پریس ریلیز جس میں سپلا کی قیادت پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انجمن اساتذہ اور سپلا کی قیادت کے گہرے تعلقات رہے ہیں۔ سپلا
سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسیشن کراچی نے سپلا قیادت پر وائس چانسلر کی ایماء پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی مذمت کی ہے ۔ سپلا کراچی ریجن کے نائب صدر پروفیسر محمد عدیل خواجہ، خاتون نائب صدر پروفیسر شبانہ افضل، سینئر جوائنٹ سیکریٹری پروفیسر آصف منیر، فنانس سیکرٹری پروفیسر حسن میر بحر، سوشل کلچرل اکیڈمک سیکرٹری پروفیسر نہال اختر، ضلع شرقی کے صدر پروفیسر احمد علی خان، نائب صدر پروفیسر مقبول میمن، صدر ضلع کورنگی، پروفیسر ندیم احمد، جنرل سیکریٹری پروفیسر نوید احمد، ضلع وسطی جنرل سیکریٹری پروفیسر محمد احسن شیخ، مزمل احسن، صدر ضلع جنوبی عبدالرشید، جنرل سیکریٹری پروفیسر محمد جمال، صدر ضلع کیماڑی پروفیسر حسین موسی، نائب صدر سید جنید علی، جنرل سیکریٹری پروفیسر محمد ہارون، صدر ضلع غربی پروفیسر محمد حامد، نائب صدر ضلع ملیر پروفیسر شبانہ ملک، ضلع کورنگی کی پریس سیکریٹری پروفیسر کنول مجتبیٰ، ضلع شرقی کی جوائنٹ سیکریٹری پروفیسر آمنہ مقبول، پروفیسر زاہد لطیف و دیگر نے سوشل میڈیا پر سپلا کی قیادت کے حوالے سے لگائے جانے الزامات کو مسترد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سپلا قیادت چاہے وہ مرکز، ریجن، ضلعی یا یونٹ صطح کی ہو کبھی کسی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال نہیں کیا ہے ۔
http://وجہ تنازعہ بننے والا بیان کیا تھا ؟
سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہم "تقسیم کرو اور حکومت کرو” جیسی پالیسی سے اچھی طرح واقف ہیں، باتوں کا رخ جہاں چاہیں موڑیں مگر سپلا، کالج اساتذہ اور ڈگری کالجز کے پرنسپلز اپنے حق سے کسی طور پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں ، سینڈیکیٹ کی نشست ہمارا حق ہے جسے ہم لے کے رہیں گے۔
سپلا کے رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی سے سپلا کے پرانے اور گہرے تعلقات ہیں، ان تعلقات میں شیخ الجامعہ کی بی ٹیم دراڑ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو گی۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے ہمیشہ ہمارے مطالبات کی حمایت کی ہے۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے کالجز کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ روا رکھے جانے والے متعصبانہ، ہتک آمیز رویے، طلبہ کے لیے اکیڈمک کلینڈر کہ جس میں داخلہ، امتحانات کے انعقاد سمیت ڈگری کالجز کے طلبہ کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کی تاریخوں کا اندراج ہو جاری کروانے، کالج اساتذہ کے کروڑوں روپوں کے واجبات کی ادایگی، ایفیلیشن میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، کالج اساتذہ کی تکریم کے حوالے سے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اپنا کردار ادا کرے گی۔