منگل, دسمبر 3, 2024
صفحہ اولNewsایچ ای جے سے آمریت کے خاتمے پر شیخ الجامعہ کے مشکور...

ایچ ای جے سے آمریت کے خاتمے پر شیخ الجامعہ کے مشکور ہیں : اساتذہ ‛ افسران و ملازمینِ HEJ

کراچی : جامعہ کراچی HEJ اور ICCBS کے اساتذہ ‛ افسران و ملازمین نے ڈائریکٹر HEJ ۔ آئی سی سی بی ایس پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین کو ادارے کے اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ طالبات سے خطاب ‛ مسائل کے حل کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے ‛ مشاورت کے بعد عملی طور پر مسائل کے حل کے لیئے اقدامات پر مبارک باد پیش کی ہے اور اس عمل کی بھر پور ستائش کی ہیں ۔

ایچ ای جے کے اساتذہ افسران و ملازمین طلبہ و طالبات کی جانب سے جاری خصوصی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تہہ دل سے شیخ الجامعہ پروفیسر خالد محمود عراقی کے شکر گذار ہیں جن کی کاوش سے آج سینٹر کا ماحول خوف و ہراس ‛ آمریت ‛ محکمانہ پریشر کی وجہ سے وینٹی لیٹر سے ایک بار پھر آزاد فضاء میں تبدیل ہوا ہے ۔

ہم سمجھتے ہیں کہ آڈیٹوریم میں بجنے والی تالیوں کا سہرا شیخ الجامعہ کے سر جاتا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں شیخ الجامعہ جلد مستقل ڈائریکٹر کو تعینات کر کے افواہوں، مذموم کوششوں اور ایگزیکٹو بورڈ ممبران مخیر حضرات کی جانب سے کی جانے والی بے جا مداخلت سے بھی ادارے کو آزاد کروائیں گے۔

متعلقہ خبریں

1 تعليق

تبصرہ کریں

مقبول ترین