پیر, دسمبر 9, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی: قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب 26 دسمبر کو ہوگی

جامعہ کراچی: قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب 26 دسمبر کو ہوگی

جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام اور وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کے اشتراک سے قومی کانفرنس بعنوان: ”پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی“ کی افتتاحی تقریب منگل 26 دسمبر 2023 ء کو صبح 10:00 بجے چائنیزٹیچرز میموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقدہوگی۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت کریں گے جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امورانیق احمد مہمان خصوصی ہوں گے۔

خطبہ استقبالیہ چیئرمین شعبہ بین الاقوامی تعلقات جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر نعیم احمد پیش کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں چیئر مین،مہتمم دارالعلوم نعیمیہ مفتی منیب الرحمن، رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم،سرپرست اعلیٰ پاکستان سکھ کونسل سرداررمیش سنگھ،کارڈینینل جوزف،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ کلپنادیوی،بشپ فریڈرک جون اورڈاکٹر محسن نقوی ممبرآف کونسل اسلامک آڈیولوجی آف پاکستان شامل ہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر مذہبی امورانیق احمد مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ دیگر مقررین میں مفتی منیب الرحمن،کارڈینینل جوزف،بشپ فریڈرک جون ودیگر شامل ہیں

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین