سپلا کے اعلیٰ سطحی وفد نے سپلا کی سابقہ مرکزی خاتون نائب صدر، سابقہ پرنسپل پریمیئر گرلس کالج اور زولوجی کی معروف پروفیسر زینت آفتاب کے جنازے میں شرکت کی۔
بروز ہفتہ 23-12-2023 کو سپلا کا ایک اعلٰی سطحی وفد جس میں پروفیسر سید علی مرتضٰی(سابقہ مرکزی صدر سپلا ) پروفیسر امیر علی لاشاری(ممبر پی ای سی ) پروفیسر عزیز میمن( مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ) پروفیسر عبدالمنان بروہی( مرکزی فنانس سیکرٹری ) پروفیسر غلام رسول لاکھو( ایڈیشنل سیکرٹری کراچی ریجن ) پروفیسر محمد احسن شیخ ( جنرل سیکریٹری ضلع وسطی ) اور پروفیسر رضیہ سلطانہ ( خاتون نائب صدر ضلع وسطی ) شامل تھے نے سپلا کی سابقہ مرکزی خاتون نائب صدر، سابقہ پرنسپل پریمیئر گرلس کالج اور زولوجی کی معروف پروفیسر زینت آفتاب کے جنازے میں شرکت کی۔
سپلا کے اعلی سطحی وفد نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔